سرینگر پولیس نے چوری کے پانچ معاملات حل کئے؛ 06ملزمان گرفتار،چوری شدہ مالہ مسروقہ برآمد

سرینگر/25جون: سرینگر میں پولیس نے جرم کے کمیشن میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کے پانچ معاملات حل کئے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ مالہ مسروقہ برآمد کرلیا۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن شہید گنج میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 66/2021 ، 65اور 69/2021 جو پہلے ہی درج کئے تھے اس سلسلے میںپولیس نے03 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں ایک یوپی کا ہے جو ڈپلیکیٹ چابیاں بنانے میں ماہر ہے اور ان سے 03 اسکوٹیز ، 01 موٹر سائیکل اور ایک ماروتی کار برآمد کرلی۔ ان کو ریمانڈ پر معزز عدالت نے ان کو جوونیل ہوم بھیج دیا ۔ پولیس نے پولیس اسٹیشن شہید گنج کی ایف آئی آر نمبر 73/2021 کو بھی حل کیا جس میں پرانا سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک گاڑی سے 4 لاکھ کی نقدی رقم چوری ہوئی تھی۔ پولیس نے لاوہ پورہ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جو جرم کے کمیشن میں ملوث تھا اور اس کے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کرلیاہے۔اس کے علاوہ مزید پولیس اسٹیشن شہید گنج کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 67/2021 کی تفتیش کے دوران پولیس نے 02ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 52000 نقد رقم برآمد کی ہے۔ہماری کوششوں سے برادری کے ممبروں کو یہ یقین دہانی کرنی چاہئے کہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

Comments are closed.