سرینگر/25جون: معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، پولیس نے اننت ناگ، کلگام اور سوپور میں07 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق اننت ناگ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ دونی پورہ سنگم کے علاقے میں اعجاز احمد میر اور غلام محی الدین میر ولد محمد مقبول میر منشیات کی کاروبار میں ملوث ہیں جس پر پولیس نے ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ، ایس ایچ او بجبہاڑہ ، ڈی او سنگم اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ بجبہاڑہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مکان کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران مکان 60کلو گرام فکی برآمد کی ۔ ان دونوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایف ائی آر زیر نمبر 188/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔ پولیس اسٹیشن کولگام نے سمنانہ کالونی کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سیئکل زیر نمبر JK22B-6962 کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی پولیس نے اس کے قبضے سے 550 گرام چرس بر آمد کئے ۔ اس کی شنا خت دلبر احمد بٹ ولد عبدالرزاق بٹ ساکن لبری پورہ کولگام کے طور پر ہے ۔ اس کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کولگام میں ایف ائی آر زیر نمبر 151/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا اور مزید تفتیش شروع کی ۔ اس طرح سے سوپور میں الگ الگ دو جگہوں پر چار منشیات فروشوں کو پکڑ لیا گیا جس میں پولیس اسٹیشن وار پورہ کی پولیس پارٹی نے وارپورہ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ اشخاص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 3168 نشیلی ٹیکے بر آمد کیں۔ ان کی شناخت نصر احمد لون ولد عبد الاحد لون ساکن پیٹھ بگ وارپورہ اور رئیس احمد پیئر ولد عبد الرشید پیر ساکن نوپورہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہیں ۔ ان کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زیر حراست رکھا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن وار پورہ میں ایف ائی آر نمبر 165/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اور مزید تفتیش شروع کی ۔ اور ایک جگہ پر پولیس اسٹشین سوپور نے علاقے میں دو افراد کو پکڑ کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 158 نشیلی ٹیکے بر آمد کئے ۔ ان کی شناخت دانش بشیر میر ولد بشیر احمد میر ساکن بہرام پورہ رفیع آباد اور عادل اشرف نجار ولد محمد اشرف نجار ساکن نوپورہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہیں ۔ان کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایف ائی آر زیر نمبر 166/2021کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا اور مزیر تفتیش شروع کی گئی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.