شوپیاں میںدوشیزہ نالہ ویشو میں کر لقمہ اجل ؛ علاقے میں کہرام ، پولیس نے رپورٹ درج کرلی
سرینگر/25جون: جنوبی کشمیر کے نالہ ویشو ریشنگری علاقہ ضلع شوپیاں میں جمعہ کی صبح ایک دوشیزہ اُس وقت غرقآب ہوئی جب وہ پیر پھسل کر نالہ میں ڈوب گئی ۔ دوشیزہ کو اگرچہ فوری طور پر پانی سے باہر نکالا گیا تاہم تب تک بہت دھیر ہوچکی تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ریشنگری نالہ ویشو میں ایک دوشیرہ گر کر غرقآب ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مفروشہ مشتاق عمر 14برس دختر مشتاق احمد نالہ پار کرنے کے دوران پیر پھسل کر نالہ میں ڈوب گئی ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے اگرچہ دوشیزہ کو فوری طور پر نالہ سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ دوشیزہ کی لاش کو طبی لوازمات کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.