سرینگر/25جون:وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ کانگریس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے جمہوریت کا قتل کیا تھا انہوںنے ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوںنے 1975میں ایمرجنسی کی مخالفت کی تھی اور جمہوریت کی حفاظت کی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جمہوریت کے قائل ہیں اسی جمہوریت کے تحت ہم نے جموں کشمیر کو ریاستی درجہ واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ کانگریس نے جموں کشمیر میں صرف خاندانی راج کو جنم دیا تھا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کے دوران ہندوستانی جمہوریت کی حفاظت کرنے والے ان سبھی ہم وطنوں کو یاد کرتے ہوئے جمعہ کوکہا کہ کانگریس نے ایمرجنسی نافذ کرکے ہندستانی جمہوریت کو کچل دیا تھا۔نریندر مودی نے کہاکہ کانگریس نے اُس وقت جمہوریت کا قتل کیا تھا جبکہ بھارت کی آزادی کے محض 28برس ہی ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔ وزیر اعظم نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم نے جموں کشمیر کے عوام کو جمہوری طرزکی حکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اسی جمہوری نظام کے تحت وہاں الیکشن کرائے جائیں گے اور ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ڈکٹیٹر نہیں ہے اور ناہی تاناشاہی میں یقین رکھتے ہیں جس طرح سے کانگریس نے ملک میںایمرجنسی نفاذ کی تھی وہ سراسر تاناشاہی کی مثال تھی جس کے خلاف جن رہنائوں نے آواز اُٹھائی تھی ان کو جیلوں میں بند قردیا گیا اور انہی جیالوںکو ہم سلام پیش کرتے ہیں اور انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ’’کانگریس نے ہماری جمہوریت کو کچل دیا تھا۔ ہم اب تمام عظیم ہستیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا۔ ایمرجنسی کے تاریک ایام کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سال 1975 سے 1977 تک کا عرصہ اس بات کا گواہ ہے کہ کس طرح سے اداروں کو مسمار کیا گیا‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’ آئیے ہم ہندوستان کی جمہوریت کے جذبے کو مستحکم بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کریں اور ہمارے آئین میں مضمر وصف کو اپنی زندگی میں شامل کریں‘‘۔وزیر اعظم نے مزید لکھا ہے کہ ہم نے جموں کشمیر کے لیڈران کے ساتھ کھلے دل اور صاف من کے ساتھ بات کی ہے ان سے ملنے کے بعد ہمیں لگا کہ وہ بھی اس ملاقات سے بہت خوش ہوئے انہوںنے کہا کہ ان لیڈران سے ہم نے جموںکشمیر کیلئے سٹیڈ ہڈ کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس کو پورا کیا جائے گا یہی جمہوریت ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.