وادی میںکوروناوائرس کے بیچ کیمونٹی کلاسز کا ایک بار پھر آغاز ؛ زونل ایجوکیشن آفیسر نے کیا زون کھا گ میں مختلف جگہوں پر کمیونٹی کلاسز کا افتتاح

سرینگر / / کے پی ایس :عالمگیر وبائی بیماری کوروناوائرس کی وجہ سے جموںوکشمیر کے شہر ودیہات میں تعلیمی ادارے بند پڑے ہوئے ہیں اور محکمہ تعلیم نے بچوں کو آن لائن پڑھانے کے علاوہ اب نئے سرے سے دیہی علاقوں میں کیمونٹی کلاسز شروع کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں جن میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق زونل ایجوکیشن آفیسر کھا گ توکید علی خان نے سی آر پی شیخ ارشاد اور دیگر زون عملہ کے ہمراہ زون کے مختلف کلسٹرس کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران زونل آفیسر نے مختلف کیمونٹی کلاسز بشمول ایم ایس لوکی پورہ ،ایم ایس پوشکر ،ہائی اسکول پوشکر کا افتتاح کیا ۔بتایاجاتا ہے کہ ان کیمونٹی کلاسوں میں دوسو سے تین سو تک بچوں کو ایس او پیز کی باضابطہ پاسداری کے ساتھ پڑھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر بڈگام اور چیف ایجوکیشن آٖفیسر بڈگام کے باہمی ہدایات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر موصوف نے ان پسماندہ دیہی علاقوں میں کیمونٹی کلاسزکا افتتاح کیا جہاں پر زیر تعلیم بچوں کو این ڈرائیڈ فونز سہولیات دستیات نہیں ہے جس کے نتیجے میں وہ آنلائن کلاسز کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکتے تھے ۔اس دوران کے پی ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے زونل آفیسر موصوف نے بتایا کہ مذکور ہ علاقہ کے بیشتر دیہات پسماندہ ہیں اور ان دیہات میں والدین اپنے بچوں کو آن لائن پڑھنے کیلئے فون مہیا نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میںان غریب بچوں کاقیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم نے ڈی سی بڈگام اور سی ای او بڈگام کے باہمی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر کیمونٹی کلاسز کا آغاز کیا ہے اور بھی کئی دیہات میں کیمونٹی کلاسز شروع کرنے کا ارادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایس او پیزکا بھر پور خیال رکھنے کی اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے اور اساتذہ پر واضح کیا گیا کہ وہ بچوں کو پڑھانے کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے میں چوکنا رہیں اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments are closed.