ریاسی میں مویشی چوروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون ؛ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،سینکڑوں مویشی ضبط، کیس درج
سرینگر/24جون: ریاسی میں مویشی چوروں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے تحت اب تک پانچ مویشی تسکروں کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے سینکڑوں کی تعداد میں چوری شدہ مویشیوںکو برآمدکرلیا گیا ہے ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ریاسی پولیس نے مویشی سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے اور تازہ کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 5سمگلروں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضہ سے 29مویشیوں کو بازیاب کرایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک سمگلنگ کے خلاف درج 24 مقدمات میں 190 مویشیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے اور اپریل 2021 سے اب تک 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ مہور کی ٹیم نے مہور کے علاقے بگگا سے ایک سمگلر کو گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے 7جانوروں کو بازیاب کرایا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔اسی طرح کی ایک کارروائی چسانہ پولیس نے عمل میں لائی جس دوران 2 سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4مویشیوں کا بازیاب کرایا۔ اسپیشل پولیس پیکٹ بٹھوئی کی پولیس ٹیم نے کلوگام جاتے ہوئے ١یک سمگلر کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے قبضہ سے 10میویشوں کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ادھر ارناس پولیس نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کی حراست سے8مویشیوں کا بازیاب کرایا گیا۔ پولیس سٹیشن ارناس میں اس تعلق سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مویشیوں کو مختلف علاقوں سے لے جا کر ایک ہی مقام پر اکٹھا کیا جاتا تھا اور انہیں پیدل ہی پہاڑی راستوں سے وادی میں اسمگل کیا جانا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خانہ بدوشوں کی نقل و حرکت کے موجودہ سیزن میں مویشی سمگلنگ کے 24 مقدموں میں 190 مویشیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے اور اپریل 2021 سے اب تک 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مویشی چوری کی بڑھتی واردات میں متعدد مویشیوں کو اُڑلیا گیا تھا ۔
Comments are closed.