سرینگر/24جون:کرناہ کپوارہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک 8ماہ کا بچہ اور 90برس کا شخص لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ اس حادثے میں مزید 8افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ ادھر سرینگر کے شالیمار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 17سال کا نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ جبڑی علاقے میں جمعرات کو اُس وقت آٹھ ماہ کے بچے سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے جب ایک ٹا ٹا سومو زیر نمبر (JK05B-8799)بھاگی بھیلا کے مقام پر حادثے کی شکار ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے بھاگی بھیلا جبڑی کے مقام پر مذکورہ گاڑی جس کو ڈرائیور یاسین شاہ چلارہا تھا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8ماہ کا بچہ افان اور 90برس کا بزرگ شہری صدر علی شاہ ولد فاضی لالی شاہ ساکن بجلدر جبڑی مقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 8افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ا س سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ادھر دارا شالیمار علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب عادل احمد ولد محمد شفیع نامی 17سال کا نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.