پی ایچ ای سے وابستہ پانی کی سپلائی پائپوں کی بھاری کھیپ ضبط
پولیس نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی ۔3دکان مقفل
سرینگر/24جون/: پی ایچ ای محکمہ کی پائپوں کی ایک بھاری کھیپ غیر قانونی طریقے دکانوں میں چھپائی گئی تھی جس کو پولیس نے ضبط کرکے دکانوں کوسیل کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں پویس نے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی ہے اور معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے پی ایچ ای کے افسران سے رابطہ قائم کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے راجوری میں تین ایسے دکانوں کو مقفل کیا ہے جن میں بڑی تعداد میں پی ایچ ای کی پائیپوںکو غیر قانونی طور پر چھپایا گیا تھا۔ اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ محکمہ پی ایچ ای کی پانی کی سپلائی پائپوں کو غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر چھاپہ مارا اور تین دکانوںمیں چھپائی گئی ان پائپوں کو ضبط کرلیا ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ اس معاملے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے اور جلد ہی اس میں گرفتاریاں بھی متوقع ہے ۔ ادھر ڈی سی پونچھ اندر جیت نے بھی اس واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو بھی اس کام میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جائے گی ۔
Comments are closed.