ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

سمتھن کشتوار اور سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک رواں دواں

سرینگر/24جون: ضروری مرمت کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں اور سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو دونو ں اطراف سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جس کے بعد جمعرات کی صبح ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق جمعرات کی صبح شاہراہ پر ٹریفک کو دونوں اطراف سے چلنے کی اجازت ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان سڑک کی ہفتہ وار مرمت کے لئے شاہراہ پر ٹریفک معطل رکھا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جمعرات کو لداخ کو کشمیر اور وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔ اسی ودران 86 کلومیٹر طویل تاریخی مغل روڈ اور اننت ناگ – سنتھن – کشتواڑ روڈ ٹریفک جاری ہے ۔ جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کو کشمیر سے جوڑنے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک دوبارہ شروع کیا

Comments are closed.