اولمپک ڈے پر وزیراعظم نے اولمپک کھلاڑیوں کی ستائش کی؛ نوجوان اولمپک کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں / نریندر مودی
سرینگر/24جون: وزیر اعظم نے گزشتہ روز سے شروع ہوئے اولمپک کھیل پر نوجوانوں خاص کر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل ہی اصل زندگی ہے اور جو کھیل سے دو ر رہا وہ صحت کی زندگی سے دور رہا ۔ وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں کو اولمپک میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان جو اس میں شرکت کرتے ہیں ملک کا نام روشن کرتے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔ کرنٹ نویز آف انڈیا کے مطابق اولمپک ڈے پر وزیراعظم نے اولمپک کھلاڑیوں کی ستائش کی، نوجوانوں سے اس میں حصہ لینے کی گزارش۔ ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی جانب سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ہمارے ملک کو کھیلوں میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں پر فخر ہے۔ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ’’ٹوکیو اولمپکس چند ہفتوں میں شروع ہونے والا ہے۔ ہماری ٹیم جو بہترین ایتھلیٹوں پر مشتمل ہے۔ نیک خواہشات کا اظہار۔ اسی دوران ’مائی کوئز‘پر ایک دلچسپ کوئز جاری ہے۔ میں خاص طور پر نوجوان دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس میں حصہ لیں‘‘23 جولائی سے ٹوکیوسمیت اولمپک کی شروعات کی گئی اور یہ کھیل8 اگست تک چلے گا۔ دنیا کے کئی ممالک کے کھلاڑی اس میں حصہ لینے کیلئے ٹوکیو پہنچیں گے۔ ایسے میں ان کے رہنے کیلئے ٹوکیو ایتھلیٹ ولیج بنایا گیا ہے۔ اس گاؤں میں کھلاڑیوں کے رہنے سے لیکر ان کی تمات ر سہولیات سبھی چیزوں کا دھیان رکھا گیا ہے۔ شاپنگ کامپلیکس سے لیکر ریسٹورینٹ تک اس گاؤں میں بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.