لسجن سرینگر میں مشکوک بیگ سے کپڑے ملے

سرینگر/24جون: لسجن سرینگر میں جمعرات کو ایک مشکوک بیگ سڑکپر پڑے ہونے سے علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت وہاں پہنچی جس دوران پولیس کے بم ڈسپوزل سیکارڈ کو بھی بُلایا گیا جنہوںنے بیگ کی جانچ کے بعداس میں سے کپڑے برآمد کئے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں جمعرات کو اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ کو پڑے ہوئے دیکھا گیا لیکن جب بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس سے کپڑے بر آمد ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں بائی پاس پر ایک مشکوک بیگ پڑا ہوا دیکھا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔انہوں نے بتایا کہ بیگ کو چیک کرنے کے لئے بم ناکاہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا لیکن جب مذکورہ ٹیم نے بیگ کی تلاشی کی تو اس میں سے کپڑے ملے۔

Comments are closed.