وادی کی سیر پر آنے کی خواہش رکھنے والے سیاحوں کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں / کمشنر سیکریٹری ٹورام

کووڈ پروٹوکول پر عمل لازمی ہوگا، سماجی دوری اور ماسک کا استعمال ناگزیر

سرینگر/23جون: وادی کشمیر میں کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے سیاحوں کیلئے وادے کے دروازے کھولتے ہوئے اعلان کیاہے کہ کشمیر کی سیر کرنے کی خواہش رکھنے والے سیلانیوںکیلئے کوئی پابندی نہیں ہے البتہ ٹورسٹوں کیلئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کمشنر سیکریٹری ٹورام سرمد حفیظ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کی سیر پر آنے کیلئے سیاح بلا خوف یہاں پر آسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورسٹوں کیلئے کوئی پابندی نہیں ہے کیوں کہ وادی کشمیر میں کووڈ صورتحال میںکافی بہتری آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ البتہ کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنا ہر ایک کیلئے لازمی ہے اس لئے یہاں آنے والے سیاحوں کو بھی کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرکار کووڈ صورتحال پر گہری نگاہ بنائی ہوئی ہے اور سرکار کی جانب سے کووڈ مخالف اقدامات قابل سراہنا ہے جس کی وجہ سے کووڈ کنٹرول میں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد میں سے 85فیصدی لوگوں کو ویکسین دیا جاچکا ہے جو کہ ایک خوش آئندبات ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ٹوراز م سے جڑے ہر فرد کیلئے ویکسین لازمی قراردیا ہے اور اس میں متعلقین نے مثبت ردعمل کااظہار کیا ہے ۔

Comments are closed.