شوپیان میں گجر طبقہ بنیادی سہولیات سے محروم ؛ مستحق افراد نظر انداز ،حکام سے توجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر /کے پی ایس :جنوبی کشمیر ضلع شوپیان میں گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے کنبے اور گجر بستیاں سرکاری طور نظر انداز کئے گئے ہیں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔اس سلسلے میں گجر طبقہ کی ترجمانی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گجر مہاسبھا کے لیڈران نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ شکیل احمد کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ضلع میں گجر بستیوں کی سڑ کوں کی حالت انتہائی خستہ ہیں جبکہ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیشتر گجرکنبے پسماندہ اور غریب ہیں اور ان کے پاس رہنے کیلئے مکانات نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے آئی وائی اسکیم کے تحت غریب کنبوں کو مکانات تعمیر کرنے کیلئے فنڈس واگذار کئے جاتے ہیں لیکن یہاں مستحق کنبوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ مکانات کے لئے منظور نظر افراد کو ہی اس اسکیم کے تحت رقومات فراہم کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہیں یا بیشتر سڑکیں اکیسویں صدی میں بھی کچی ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گجر علاقوں میں سڑکوں کی تجدید ومرمت اور غریب کنبوں کی بازآباکاری کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.