لائن آف کنٹرول پر اکھنور سیکٹر میں ڈرون کی موجودگی سے سنسنی ؛ تحقیقات کے بعد پیرا ملٹری فورسز اہلکاروں کوواپس کر دیا گیا

سرینگر/15جون/: جموں میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک اکھنور سیکٹر میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نزدیکی جنگلات میں ڈرون پایا گیا ۔ ڈرون پیرا ملٹری فورسز کا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس کر دیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میںجموں سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اکھنور گھروٹہ میں منگل کی صبح ایک ڈورن پایا گیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی پارٹی جائے واردات پر پہنچی جنہوں نے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی تحقیقات شروع کی ہے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کی ڈرون پیرا ملٹری فورسز کا تھا جس کے بعد اسکو واپس کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون کی موجودگی کی بعدپولیس کی پارٹی نے اسکو وہا ں سے ضبط کر لیا جس کے بعد تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ڈرون پیرا ملٹری اہلکاروں کا ہے اور بعد میں اسکو انہیںواپس کر دیا گیا ۔

Comments are closed.