سرینگر/09جون: بڈگام میں شالی گنگا نالہ میں ایک کم عمر لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ کولگام میں ایک نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے جبکہ اس حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوا ہے ۔ ادھر ضلع کپوارہ میں گزشتہ رات ایک مکسر اُلٹنے سے اس کی زد میں آکر ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں میں ایک کم عمر لڑکا عرفان احمد ولف عبدالرشید بٹ ساکن آری گام بڈگام میں ایک نالہ میں ڈوب گیا اس موقعے پر مقامی لوگوں اور پولیس نے لڑکے کی تلاش شروع کردی تاہم اس کو پانی سے باہر نکلنے میں وہ کامیاب نہیں ہوئے اور اس کی لاش ہنوز زیر آب ہے اور آخری اطلاع ملنے تک لاش کو ڈھونڈنے کیلئے مہم جاری تھی ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شرت علاقے میں دو نوجوان ایک ترسیلی لائن کی زد میں آگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ذاکر احمد کھانڈے ولد شبیر احمد کھانڈے کو ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت شاہنواز احدم ڈار ولد شبیر احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں کا تعلق شرت کولگام سے بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ کے کلاروس کپوارہ میں گزشتہ رات ایک 16سالہ لڑکا جس کی شناخت طالب حسین ولد ظفران احمد لون کے بطور ہوئی ہے کانی پورہ کلاروس میں دوران کام ایک مکسر کے نیچے دب جانے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.