یکم اپریل کے بعد سے کرونا کی دوسری لہر میں 577 بچے ہوئے یتیم/اسمرتی ایرانی

حکومت ہند ہر بچے کی مدد اور حفاظت کیلئے پرعزم جو کوویڈ 19 کے سبب اپنے والدین کو کھو بیٹھے

سرینگر/26مئی/سی این آئی// مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے منگل کو ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل سے کوروناوائرس کے انفکشن ک دوسری لہر میں والدین کی موت کے سبب 577 بچے یتیم ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کوویڈ کی وجہ سے اپنے والدین کو کھونے والے ہر بچے کے تحفظ اور مدد کے لئے پرعزم ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایرانی نے ٹویٹ کیا حکومت ہند ہر اس بچے کی مدد اور حفاظت کے لئے پرعزم ہے جو کوویڈ 19 کے سبب اپنے والدین کو کھو بیٹھا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کی طرف سے یہ آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے 577 بچوں کے والدین کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بچے تن تنہا نہیں ہیں اور وہ ضلعی انتظامیہ کے تحفظ اور نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایسے بچوں کو مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے تو ٹیم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ایگزامینیشن اینڈ نیورو سائنس (نیم ہنس ) میں تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔دوسری طرف ، وزارت برائے خواتین و بچوں کی ترقی کے سکریٹری ، رام موہن مشرا نے بتایا کہ ہندوستان جلد ہی نو ممالک میں واقع اپنے ہائی کمیشنوں؍ سفارت خانوں میںایک اسٹاپ سینٹرکھولے گا۔ون اسٹاپ سینٹر کا مقصد خواتین مخالف تشدد سے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا بحرین ، کویت ، عمان ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور سنگاپور میں ‘ون اسٹاپ سینٹرز’ کھولے جائیں گے۔ سعودی عرب میں اس طرح کے دو ون اسٹاپ سینٹرزکھولے جائیں گے۔اس اہلکار کے مطابق ، پورے ہندوستان میں 300 ‘ون اسٹاپ سینٹرز کھولے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک کھولا جانے والا ون اسٹاپ سنٹر کی وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی اور وزارت برائے امور خارجہ کی مدد کی جائے گی۔

Comments are closed.