سرینگر /23مئی :روزنامہ تعمیل ارشاد کے مدیر اور وادی کے معروف صحافی فردوس رحمان کے برادر نسبتی کا گزشتہ شب ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں انتقال ہوا۔ مرحوم کے انتقال پر جہاں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے دکھ کااظہار کیا ہے وہیں پر صحافی فردوس رحمان سے تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں سی این آئی کی جملہ ٹیم بشمول ایڈیٹر بلال بزاز، اعجاز ڈاراور بلال مولوی نے صحافی فردوس رحمان کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم برابر شریک ہے۔مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اور سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاکرے۔ (آمین)۔ ادھر وادی کی مختلف صحافتی برادی نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان خاص طور پر فرودس رحمان سے تعزیت اور اظہار ہمددری کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.