سرینگر/23مئی: رام بن میں پولیس نے ایک عدم شناخت شخص کی لاش برآمد کی ہے جو بوسیدہ ہوچکی ہے ۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رام بن میں رام سو علاقے میں ایک 30سالہ عدم شناخت شخص کی لاش برآمد کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ لوگوں نے جونہی لاش دیکھی تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جنہوںنے لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوش کی شناخت کا کام جاری ہے انہوںنے کہاکہ 30اپریل کو علاقے میں ایک ٹرک حادثے کی شکار ہوئی تھی اور غالب امکان ہے کہ یہ ٹرک کے ڈرائیو ر یا کنڈیکٹر کی لاش ہوگی البتہ معاملے کی چھان بین جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.