نزدیکی باغات میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ ، پلوامہ میں سنسنی

سرینگر/23مئی/سی این آئی// جنوبی ضلع پلوامہ میں وومنز ڈگری کالج کے نزدیک اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد فورسز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی ۔ فائرنگ واقعہ سے علاقے میں خو ف کا ماحول پھیل گیا تاہم بعد میں حالات دوبارہ معمول پر آئیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح وومنز ڈگری کالج پلوامہ کے نزدیک تعینات سیکورٹی فورسز کی مشتر کہ ناکہ پارٹی نے نزدیکی باغات میں مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوںنے ہوائی فائرنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نزدیکی باغات میں نوجوان کی نقل وحمل دیکھنے کے بعد ناکہ پر موجود سی آر پی ایف نے روکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم وہ نوجوان بھاگنے لگا جس کے بعد سی آر پی ایف کی پارٹی نے ہوا میں کچھ گولیاں چلائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان وہاں سے چل رہا تھا جس کو ناکہ پر موجود سی آر پی ایف نے روکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم وہ نوجوان بھاگنے لگا جس کے بعد سی آر پی ایف کی پارٹی نے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں۔پولیس افسر نے یہ بھی کہا کہ شائد وہ ڈر گیا جس کی وجہ سے وہ بھاگنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی علاقے میں حالات دوبارہ معمول پر آئیں ۔

Comments are closed.