کورونا وائرس کی دوسری لہر کی قہر سامانیاں ؛ جموں کشمیر میں رواں ماہ کے دوران 1215افراد از جاں
سرینگر/23مئی: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بیچ جہاں اموات میں آئے روز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے وہیں رواں ما ہ کے دوران اس وبائی بیمار ی نے 1215افراد کی جان لی ۔ سی این آئی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر نے کافی خطرناک اختیار کر لیا ہے ۔بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی اس وبائی بیماری کی قہر سامانیاں جاری ہے اور آئے روز متاثرین میں جہاں اضافہ ہوتا ہے وہیں اموات میں بھی کوئی کمی نہیں آ رہی ہے اور وہ کوئی دن نہیں جب 40سے زائد مریضوں کی دن میںموت واقع نہیںہو تی ہے ۔ گزشتہ 32گھنٹوں میں جموں کشمیر میں ایک با ر پھر 40سے زائد مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمہلوکین کا ہندسہ 3550سے پار چلا گیا وہاں ان میںسے رواں ماہ میں ہی 1200سے زائد مریضوں جو کورونا میںمبتلا تھے کی موت واقع ہوئی ہے ۔ حکام کے مطابق رواں ماہ میں ابھی تک جموں کشمیر کے مختلف اسپتالوںمیں زیر علاج 1215کورونا مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹو ں میںکورونا متاثرین میں سے کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو مریض ایسے تھے جن کی عمر 42اور 48سال کی تھی ۔ تازہ اموات کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کا ہندسہ 3550سے پار چلا گیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اگرچہ سخت ترین لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے لیکن فعال کیسز میں بہت زیادہ کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ خطہ میں اوسطاً ہر روز 3500 سے زیادہ کیسز درج ہو رہے ہیں جبکہ اموات بھی تقریباً پچاس کے آس پاس ہوتی ہیں۔اگرچہ فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے محض 600 کیسز فعال تھے۔ تاہم اب یہ تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔گزشتہ برس جموں میں اموات کی شرح کم تھی تاہم دوسری لہر میں کورونا کے معاملوں اور اموات میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Comments are closed.