لداخ میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے ؛ کوئی جانی نقصان نہیں ، شدت 4.2ریکارڈ

سرینگر/21 مئی: / لداخ میں جمعہ کی اعلیٰ صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لہہ کے کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں صبح 11 بجکر 2 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز لیہہ کا ہی کوئی علاقہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی زلزلے کے جھٹکے آتے رہتے ہیں اور کئی سالوں قبل جموں کشمیر میں اس وقت تباہی مچ گئی تھی جب آ ر پاس شدید زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے تھے ۔

Comments are closed.