لاک ڈاون کے بیچ ادویات اور اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ؛ غریب عوام پریشان حال ،سرکار سے قیمتوں کو اعتدال پر لانے کا مطالبہ

سرینگر کے پی ایس : کوروناوائرس کی دورسری لہر کی شدت نے حکومت کو لاک ڈاون نافذ کرنے پر مجبور کردیا ۔لاک ڈاون جہاں انسانی زندگیوں کو وبائی اور مہلک بیماری سے بچانے کا اہم وسیلہ تصور کیا جارہا ہے وہیں معاشی بحران کے بیچ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی حالت کافی ابتر ہوئی ہے اور خریدوفروخت کی سکت لوگوں میں کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے بیچ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سرسوں تیل ،نمکین چائے ،ہلدی ،مرچ ودیگر مصالہ جات کی قیمتوں میں تقریباً 40فیصدی کااضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں روز مرہ کی ضرورت ہیںاور ہر خاص وعام ان اشیائے کو لانے پر مجبور ہے کیونکہ پکوان انہی چیزوں کی بنیاد پر تیار کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیمتیں آسمان کو اب چھورہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دائمی مریض تسلسل کے ساتھ مخصوص ادویات کا استعمال کرتے ہیں اور ان ادویات پر ان مریضوں کی زندگی منحصر ہے لیکن ان ادویات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ مریض یا ان کے افراد خانہ میں سے ذمہ دار ان ادویات کو فروخت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ہے ۔ان کے بقول ادویات کی قیمتوںمیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جو ان کیلئے بارگراں ثابت ہوتا ہے کیونکہ مسلسل لاک ڈاون اور نامساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت مالی بدحالی کے شکار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اشیائے خوردنی یاادویات جو روازنہ کی ضرورت ہے کی قیمتوں میں اعتدال برقرار رکھنے کی ضرورت ہے لیکن ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردنی اور ادویات کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان مشکل اور کٹھن حالات میں لوگ زندگی بسر کرسکیں گے ۔

Comments are closed.