اننت ناگ کا ٹرک ڈرائیور جموں میں گرفتار 30لاکھ روپے برآمد

سرینگر/19مئی/سی این آئی// جموں میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جس کی تحویل سے 30لاکھ روپے نقدی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کو انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گنگیال جموں میں گرفتار کرکے اس کی تحویل سے30لاکھ روپے بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق محمد اقبال ولد عبد العزیز ساکن شادی والا ویری ناگ اننت ناگ نامی ٹرک ڈرائیور کو ایک چیک پوئنٹ پر روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اس کی تحویل سے30لاکھ روپے بر آمد ہوئے۔اطلاعات میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرک ڈرائیور پولیس کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوا جس کے بعد اسے انکم ٹیکس حکام کے حوالے کیا گیا۔

Comments are closed.