سرینگر/19مئی:اننت ناگ پولیس منشیات کی کاشت کے خلاف اپنیکاروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے ، بدرو اور لیور کے علاقوں میں27کنال اراضی میں پھیلی خشخاش کی فصل تباہ کردی۔سی این آئی کے مطابق ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کی ہدایات پر ، ایس ایچ او سریگفوارہ کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن سریگفوارہ کی پولیس پارٹی نے ایکسائز محکموں کے ساتھ مل کر کئی کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت کو تباہ کردیا۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں کسی بھی طرح کی منشیات کی فصل کی کاشت کرنے سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ قانون کے مطابق منشیات کی ادائیگی اور ممنوعہ چیزوں کی کاشت میں ملوث پائے جانے والے افراد سے سختی سے ساتھ نمٹا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.