مسلسل خراب موسمی صورتحال کا شاخسانہ ؛ رواں سال میں موسم گرما خلاف معمول ہوگا / ماہرین موسمیات

سرینگر/18مئی: وادی کشمیر میں امسال مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال موسم گرما خلاف معمول ہوگا اور امسال گرما کے موسم میں صورتحال کافی مختلف ہو گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ماہرین موسمیات نے ایک پیشگوئی کی ہے کہ امسال بھارت اور پاکستان میں موسم گرما گزشتہ سالوں سے مختلف ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت میں ابھی تک کلیدی زونز میں گرمی کی کوئی شدید لہر دیکھنے میں نہیں آئی اور توقع سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ، جس کے پیش نظر یہ موسم گرما خلاف معمول بنتا جارہا ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کی ماہر عظمیٰ خورشید نے بتایا کہ مارچ میں گرمی کی لہر کے کلیدی زون میں پاکستان اور ہندوستان کے شمال ، وسط اور مشرقی خطہ میں گرما کا اختتام ہوتا ہے اور اس میں شدت اپریل اور مئی کے علاوہ جون کے پہلے ہفتہ تک پائی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ مون سون کی ہوائیں چلنے لگتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ خلاف معمول موسم ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں بھی امسال موسم مسلسل خراب موسمی صوررتحال کے باعث اہلیان وادی پریشان ہے اور ابھی تک موسمی صورتحال خراب بنی ہوئی ہے اور امسال ابھی تک صرف بارشیں اور برفباری ہی دیکھنے کو ملی ۔ خراب موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر میںمیوہ باغ مالکان اور کسانوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

Comments are closed.