کوروناکی قہر سامانیاں،باپ نے دونوں بیٹوں کو 24گھنٹوں میں کھودیا ؛ ایک ساتھ پیدا ہونے والے جڑوا بھائیوں کی زندگی کورونا نے ایک ساتھ کر دی ختم
سرینگر/18مئی: میرٹھ میں ایک باپ نے کوروناوئرس کی وجہ سے اپنے دونوں جڑواں بیٹے 24گھنٹوں میں کھودئے جس کی وجہ سے ان کی دنیا ہی اُجڑ گئی ۔ جوفریڈ ورگیز گریگری اور رالفریڈ جارج گریگری کی پیدائش 23 اپریل 1997 کو ہوئی تھی۔ جب دونوں کا آکسیجن لیول 90 سے نیچے جانے لگا تو ڈاکٹرس کے مشورے پر انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا سے ملک بھر میں روزانہ ہزاروں لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ریکارڈ 4329 اموات کے بعد سے پورا ملک سہما ہوا ہے۔ ان سب کے درمیان یو پی کے میرٹھ سے ایک حیران کرنے والا اور دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر می رہنے والے گریگری ریمنڈ رافیل اپنے دو جڑواں بیٹوں کی موت کا غم منا رہے ہیں جو کورونا کی وجہ سے ایک ساتھ موت کی نیند سو گئے۔گریگری ریمنڈ رافیل کے دونوں بیٹوں کے نام جوفریڈ ورگیز گریگری اور رالفریڈ جارج گریگری تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ کمپیوٹر انجینئرنگ کی پڑھائی کی۔ دونوں حیدر آباد کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ والد ریمنڈ رافیل نے بتایا کہ ان کے بیٹوں کو گزشتہ 24 اپریل کو تیز بخار آ گیا تھا۔ میرٹھ میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے ان کے گھر کے قریب میں ہی کنٹنمنٹ زون بنا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے ریمنڈ اپنے دونوں بیٹوں کا گھر پر ہی علاج کر رہے تھے۔ ریمنڈ نے کہا کہ جب دونوں بیٹوں کا آکسیجن لیول 90 سے نیچے جانے لگا تو ڈاکٹرس نے دونوں کو اسپتال میں داخل کرانے کو کہا تھا۔ یکم مئی کو ریمنڈ نے اپنے بیٹوں کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی، لیکن کچھ ہی دنوں کے بعد ان کی دوسری آر ٹی پی سی آر رپورٹ نگیٹو آ گئی۔ ڈاکٹرس دونوں کو کورونا وارڈ سے نارمل وارڈ میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا ہی رہے تھے کہ 13 اپریل کو جوفریڈ کی موت ہو گئی۔ اس خبر کے بعد والد نے اپنے دوسرے بیٹے کو دہلی کے اسپتال میں منتقل کرنے کی بات کی، لیکن 14 مئی کو اس نے بھی داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ اس طرح دونوں بھائی جو ایک ساتھ اس دنیا میں آئے تھے، کورونا نے ان دونوں کو 24 سال کی عمر میں ایک ساتھ موت کی نیند سلا دیا۔
Comments are closed.