کورنا مریض نے اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی گیٹ پر پہنچے سے قبل ہی انہیں حراست میں لیکر واپس وارڈ میں منتقل کر دیا گیا
سرینگر/8مئی: سرینگر کے سی ڈی اسپتال سے ایک کووڈ مریض نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسکو گیٹ سے ہی دوبارہ واپس وارڈ میںمنتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو اسپتال ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح سرینگر کے امراض چھاتی اسپتا ل ڈلگیٹ میں زیر علاج ایک کووڈ مریض جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سرکاری ملازم بھی ہے نے اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیول سیکرٹریٹ سرینگرمیں تعینات ایک ملازم کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اسکو سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم جمعہ کی صبح ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے ملازم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سپتال کے گیٹ پر تعینات افراد نے ان کی شناخت فوری طور پر کرکے اسکو واپس کورنٹائن سنیٹر میں منتقل کیا گیا ۔ اسپتال کے ایک سنیئر ڈاکٹر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج ایک مریض نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسکو جلد ہی وارڈ میں واپس منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے ایک بار پھر مریضوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی کوششیں کرکے عوام کو خطرہ میںنہ ڈال دیا جائے ۔
Comments are closed.