سرینگر/09مئی: سرنکوٹ پونچھ میں اتوار کے روز فوج اورپولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں سے بڑی مقدار میں ہتھ گولوں کو برآمد کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں فوری طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے پھگلا سرنکوٹ میں فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو ڈھونڈنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر یہ آپریشن چلایا گیا جس دوران قریب 19گرنیڈ برآمد کئے گئے ہیں تاہم فوری طورپر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس گولہ بارود کو فورسز کے خلاف کسی خاص موقعے پر استعمال کیاجانا تھا ۔ اس دوران پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.