کولگام میں ایک کم عمر لڑکا رسی سے لٹکتا پایا گیا؛ چار دنوں میں ایک دوشیرہ سمیت 5افراد کی پُراسرار موت ہوئی

سرینگر/09مئی: کولگام میں اتوار کی صبح ایک کم عمر لڑکے کی لاش کو میوہ باغ میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس کے نتیجے میں علاقے میں سنسنی اور خوف کا ماحول پیدا ہوا۔ اس دوران وادی کشمیر میں گزشتہ چار روز میںایک خاتون اور تین نوجوانوں کی پُر اسرار موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک دوشیزہ نے دریاء میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آج ایک اور نوجوان کو میوہ باغ میں درخت لٹکتا ہوا پایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کولگام کے سوچھ نامی گائوں میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 17سالہ نوجوان کی نعش کواس کے گھر کے نزدیکی میوہ باغ میں ایک درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ نوجوان نے خود کشی کرلی ہے تاہم صاف طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ اس دوران پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اس کو پوسٹم مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کیلئے ورثا ء کے حوالے کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ گزشتہ چار روز میں یہ چوتھا ایسا واقع ہے جس میں نوجوان پُراسرار طور پر ہلاک ہوا ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ روز بانڈی پورہ میں ایک نوجوان کو اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا تھا جبکہ اسی طرح وسطی ضلع گاندربل میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جبکہ زمئی کو لارنو کوکرناگ میں خاتون کی نعش برآمد کی گئی ۔ اسی روز سرینگر میں ایک دوشیزہ نے دریاء میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔ جبکہ کل سنیچر وار کو کولگام کے ڈوروشاہ آباد علاقے میں ایک اورنوجوان کی نعش برآمد کی گئی ۔

Comments are closed.