سرینگر: خراب موسمی صورتحال کے بیچ جنوبی قصبہ کولگام اور شوپیان کے کئی دیہات میں شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی جس کے باعث میوہ جات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں اس وقت لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے جب تیز ہوائوں کے بعد شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔شوپیان سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ شوپیان کے کئی دیہات میں اتوار کے بعد پہر اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی ہے جسکی وجہ سے میوہ جات و دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کئی منٹوں تک جاری ژالہ باری کے نتیجے میں ہر طرف سفید ہی سفید نظر آرہا تھا جبکہ لوگوں میں زبردست خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ قہر آنگیز ژالہ باری کے نتیجے میں لوگ گھر وں میں سہم کر رہ گئے جبکہ فصیلوں اور میوہ باغات کو شدید نقصان ہوا ۔ شدید ژالہ باری کے باعث میوہ باغات اور کھیت کھیلانوں میں موجود فصلوں کو کافی نقصان ہو گیا جس کے نتیجے میں کسان اور باغ مالکان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ ادھر کولگام سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کولگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی ہے جسکی وجہ سے میوہ جات و دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر عوام نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کسانوں اور باغ مالکان کو ہوئے نقصان کا معاوضہ فراہم کیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.