سمارٹ سٹی بنانے کے دعوئوں کے بیچ پائین شہر کی سڑکوں کی حالتناگفتہ بہہ
لوگوں کا عبورومرور اور گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل ،انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ
سرینگر کے پی ایس : سمارٹ سٹی بنانے کے دعوئوں کے بیچ پا ئین شہر کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا عبورومرور اور گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے ۔اس سلسلے میں ان شہری علاقوں کے مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کوبتایا کہ این آئی ٹی ،باباڈیم ،بربرشاہ ،کنہ تار ،مل سٹاپ،حبک ،ملہ باغ اور الٰہی باغ کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں کہ لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے جبکہ گاڑیاں ان سڑکوں پر چلتے ہوئے ہچکولے لے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں کی سڑکوں کی تجدید ومرمت اگرچہ گذشتہ سال عمل میں لائی گئی تھی تاہم ناقص میٹرئیل کے استعمال اور متعلقہ افسران وٹھیکہ دران کی مفاد پرستی وعدم توجہی سے ان سڑکوں میں رہی سہی کسر برفباری نے پوری کی ۔کیونکہ برف ہٹاتے وقت اس مشینری کو بروئے کار لایا گیا جن کی وجہ سے ان سڑکوں سے میگڈم اکھڑ گیا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ان سڑکوں پر آمد ورفت مشکل بن گئی ہے وہیں حادثات پیش آنے کے زیادہ سے زیادہ امکانات نظر آتے ہیں ۔کیونکہ گہرے گھڑوں کی وجہ سے کسی بھی وقت گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متذکر ہ سڑکیں جو بستیوں کے ساتھ ساتھ اہم اور لازمی اداروں تک جانے کیلئے مخصوص رہ گذر ہیں لیکن ان سڑکوں کی خرابی کے باعث عام لوگوں کے علاوہ طلبہ ،ملازمین اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی ،بیکن و دیگر تعمیراتی ایجنسیوں کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متذکر ہ سڑکوں کی تجدید ومرمت کیلئے جنگی پیمانے پر ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہر طبقہ کے افراد کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.