کورونا کرفیو کے اعلان کے ساتھ ہی ماہ مقدس میںبھی ناجائیز منافع خوروں کی کارروائیاں شروع
راتوں رات کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے صارفین کو پریشانیوں میں ڈال دیا
سرینگر/30اپریل: موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوروں نے اپنے پر پھیلانا شروع کردئے ہیں ۔ شہر سرینگر میں اشیائے خوردنی فروخت کرنے والے خاص کر سبزی فروشوں نے سبزیوں کے دام از خود بڑھانا شروع کردئے ہیں اس صورتحال پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائع منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی وائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے اندیشے کو مد نظر رکھتے ہوئے وادی میں انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئیں ہیں وہی پر ناجائز منافع خوروں نے اپنے پر پھیلانے شروع کردئے ہیں ۔ شہر سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی طور پر بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ہی دکانداروں نے اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا خاص کر سبزی فروشوں نے سبزیوں کے دام دوگنے کئے ہیں ۔ کل تک پیاز 30روپے سے 40روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا تھا آج یہی پیاز 50سے 60روپے فروخت ہورہا ہے ۔ جبکہ گاجر 30کے بجائے 40روپے اور اسی طرح مولی جو باہر ہے آتی ہے 30کلو روپے فروخت کی جاتی تھی تاہم آج چالیس سے پچاس روپے فروخت کی گئی ۔ ساگ 60روپے فی کلو جبکہ کھیرا اور کدول 50،پچاس روپے فروخت کیا جارہاہے ۔ اسی طرح دکانداروںنے دالوں کی قیمتوں میں بھی فی کلو بیس روپے کا اضافہ کردیا ہے جو دال کل تک 90سے 100روپے فی کلو فروخت کی جاتی تھی آج ایک سو بیس روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔۔ اس صورتحال پر عوامی حلقوںنے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آفت سماوی ہے اس میں ہر کوئی مبتلاء ہوسکتا ہے دکاندار بھی اس میں مبتلاء ہوسکتا ہے اور خریدار بھی تو لوگوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے دکاندار گراہکوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے تھے ۔۔ عوامی حلقوںنے اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں خاص کر پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں کارروائی کرکے ناجائز منافع خوروں کے خلاف صف آراء ہ جائیں۔
Comments are closed.