ٹی وی اینکر اور صحافی روہت سردانا کووڈ وائرس سے جنگ ہارگئے ؛ سابق اٹارنی جنرل کوووڈ وائرس سے فوت، بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم کااظہار دکھ
سرینگر/30اپریل: بھارت میں کوروناوائرس کی سخت لہر کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔ا س بیچ مشہور ٹی وی اینکر اور جرنلسٹ روہت سردانا جو کہ گزشتہ کئی روز سے کووڈ ہسپتال میں داخل تھے جمعہ کے روز چل بسے ۔ روہت کے انتقال سے میڈیا فٹرنٹی میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر بھارت کے سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون سولی سوراب جی کووڈ کی وجہ سے فوت ہوئے ۔سولی سوراب کے انتقال پر بھارتی صدر ، نائب صدر اور وزیرا عظم نے دکھ کااظہار کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے اس وائرس سے ٹی وی اینکر اورجرنلسٹ روہت سردانا بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ روہت کو چند روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر وہ جمعہ کے روز کووڈ کے خلاف جنگ ہار کر فوت ہوا۔ ادھر بھارت کے سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون سولی سوراب جی کووڈ کی وجہ سے فوت ہوئے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون سولی سوراب جی جمعہ کی صبح کووڈ۔19 میں متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔۔ 91 سالہ معروف ماہر قانون سولی سوراب جی نے 1989-90 کے دوران اور پھر 1998-2004 تک ہندوستان کے لئے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس دوران انھوں نے ملک و قوم کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔سولی سوراب جی کو کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد جنوبی دہلی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سوراب کے انتقال پر بھارت کے صدر ، نائب صدر ایم وینکیانیائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کی آتما کی شانتی کیلئے پراتھنا کی ۔
Comments are closed.