لداخ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر جاری ;108نئے مثبت معاملات درج ، ایک اور مریض کی ہوئی موت

سرینگر/30اپریل:/ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میںبھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا پھیلائو جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 108نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے ساتھ ساتھ ایک متاثرہ مریض کی موت ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت سے جاری ہے اور آئے روز کیسوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق لداخ میں کورونا کیسوں میں آئے روز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 108نئے افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے جبکہ ایک اور مریض جو وائرس میں مبتلا تھا لقمہ اجل بن گیا ۔ حکام کے مطابق اس کے علاوہ 192افراد جو بیماری کو شکست دینے میںکامیاب ہو گئے کو اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ۔ 108نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی لداخ میں فعال معاملات کی تعداد 1482تک پہنچ گئی جبکہ 115فعا ل معاملات ان میں سے کرگل میںہے ۔ اس کے علاوہ ابھی تک لداخ میںکوروبا کی وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 140تک پہنچ گئی ہے ۔

Comments are closed.