غربا مستحق افراد کی امدا دکے لئے سرکاری ملازمین اور مخیرحضرات آگے آ ئے
نامساعد حالات اور وبائی بیماری نے کئی کنبوں کونان شبینہ کا محتاج بنادیا
سرینگر: جموں وکشمیر میں بالعموم اور وادی کشمیر میں بالخصوص کرونا وائرس کی وبائی بیماری اور دوسرے مسائل کے نا مساعد حالت کے باعث معاشی اوراقتصادی بد حالی میں مبتلاکنبوںکی مدد کے لئے سرکاری ملازمین اور مخیر حضرات کو سامنے آنے کی اپیل کرتے ہوئے جموں وکشمیر ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے چیئرمین پریذیڈنٹ سی اے پی ڈی ایمپلائز کے پریذیڈنٹ کے کہاکہ متربرک مقدس ایام کے ساتھ ساتھ دیگر ماہ میں بھی ہمیں بلامزہب وملت رنگ و نسل لوگوں کی مدد کے لئے آگے آناہوگا تاکہ دین اسلام کے ساتھ ساتھ دوسرے مزاہب جس تعلیم کی ہمیں تلقین کرتے ہے اس پرعمل کی جائے مسلمانوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ بلامزہب وملت رنگ و نسل انسان اور انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آ ئیں ۔اے پی آ ئی کوارسال کئے گئے ایک بیان میں جمونںوکشمیر ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے پریذیڈنٹ سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسو سی ایشن اعجاز احمدخان نے سرکاری ملازمین اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ پچھلے دو برسوں کے نامساعد حالات اور کروناوائرس کی بیماری نے سینکڑوں کنبوں کونان شبینہ کا محتاج بنادیا اوروادی کشمیرکے اطراف واکناف میں کئی ایسے بھی کنبے ہیں جو ایک وقت اپنی پیٹ کی آگ کوبجھاتے ہے اور ایک وقت بھوکا رہنا پسند کرتے ہیں ۔انہوںے کہاکہ ایک سرکاری ملازم ایک کنبے کی کفالت کاحق کسی حد تک اد اکر سکتاہے اور مخیر حضرات جنہیں رب العزت نے دولت سے نوازا ہے ایسے کنبوں کی بر پور مدد کرکے انہیں زندگی عزت کے ساتھ گزارنے کاموقع فراہم کر سکتے ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ رمضان المبارک کے مترک ایام ہمیں یہی درس دے رہاہے کہ ہم تقویٰ کامظاہراہ کرکے دوسروں کے کام آ سکے اورروزے کا جوفلسفہ ہے کہ انسان کے پاس سب کچھ ہے لیکن حکم خدا وندی کے تحت وہ ان ایشاء کااس لئے اس وقت تک استعمال نہیں کرتا ہے جب تک نہ اس سے خد انے استعمال کرنے کاحکم دیاہے اب جس کے پاس کچھ بھی نہیںہے وہ بھی اللہ کابند ہ ہے اس سے زندہ رہنے کاحق ہے اور اگر ہم یہ دعویٰ کرتے ہے کہ ہم اُمتی رسول اکرم ﷺ ہے تو ہمیں بلامزہب وملت رنگ و نسل ان کنبو ںکی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا جو اس وقت نان شبینہ کے محتاج ہے اور کروناوائرس کی اس وبائی بیماری میں بھی دردر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔ بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ سرکاری ملازمین اور مخیر حضرات کوچا ہے کہ وہ د ل کھول کر ایسے کنبوں کی مدد کے لئے آ گے آ ئے تا کہ انہیں اس مشکل وقت میں کسی اور پریشانی کاسامنا نا کرنا پڑیں ۔
Comments are closed.