جموں کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت ، 11اضلاع میں 84گھنٹوںکے کورونا کرفیو کا اعلان
کرفیو کا نفاذ جمعرات کی شام سات بجے سے سوموار کی صبح 7بجے تک رہے گا ، ضروری خدمات پر پابندی عائد نہیں ہو گی
سرینگر/28اپریل: جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے بیچ انتظامیہ نے سرینگر او ر جموں سمیت 11اضلاع میں نے 84گھنٹوں تک ’’ کورونا کرفیو ‘‘ کا اعلان کیا ہے ۔کورونا کرفیو کا نفاذ جمعرات شام سات بجے سے سوموار کی صبح 7بجے تک رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے چلتے کیسوں میں کافی حد تک اضافہ کے بیچ انتظامیہ سے 11اضلاع بشمول جموں اور سرینگر میں 84گھنٹوں تک کورونا کوفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں ایڈ منسٹریٹو سیکرٹری محکمہ ڈاسزاٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر کے 11اضلاع جن میں سرینگر ، جموں ، پلوامہ ، بارہمولہ ، گاندربل ،اننت ناگ ، بڈگام ، کولگام ، ریاسی ، کھٹوعہ اور ادھم پورہ شامل ہے میں جمعرات کی شام سے سوموار کی صبح تک کورونا کوفیو کا نافذ رہے گا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا کوفیو کا نفاذ جمعرات کی شام سات بجے سے سوموار صبح سات بجے تک رہے گا اور اس دوران تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہے گی تاہم ضروری اور ایمرجنسی خدمات پر کوفیو کا نقاذ نہیں رہے گا ۔ خیال رہے کہ جمو ں کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ ایک دن ریکارڈ تین ہزار سے زائد مثبت معاملات ریکارڈ کیے جاتے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا رہا ہے ۔
Comments are closed.