کھٹوعہ جموں میں قائم کمیکل فیکٹر ی میںپر اسرار طور پر ایک دھماکہ ؛ کنٹریکٹر سمیت دو افراد موقعہ پرہی لقمہ اجل ، تیسرا شدید زخمی ، اسپتال منتقل
سرینگر/28اپریل: جموں کے کھٹوعہ ضلع میں قائم کمیکل فیکٹر ی میںپر اسرار طور پر ایک دھماکے میں کنٹریکٹر سمیت افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کھٹوعہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ المناک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تیسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق کھٹوعہ میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی اور افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب ایک کمیکل فیکٹر ی میںپُر اسرار طور پر زور دار دھماکہ ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پُر اسرار طور پر دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری میںسنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ دھماکے کے ساتھ ہی فیکٹری کام کر رہے دوسرے افراد جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو دھماکے کے بارے میں مطلع کیا اور جونہی پولیس کی ٹیم جائے وارات پر پہنچی تو انہوں نے وہاں تین افراد کو جھلس کر شدید طور پر زخمی حالات میںپایا ۔ اگرچہ تینوں افراد کو نزدیکی اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم دو جن میںایک کنٹریکٹر بھی شامل ہے راستے میںہی دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرے کا علاج و معالجہ اسپتال میںجاری ہے ۔ ایس ایس پی کٹھوعہ رمیش کوٹوال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کٹھوعہ میں ایک کمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا دھماکہ جان بوجھ کر کیا گیا یا لاپرواہی سے ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹھیکہ دار سمیت دو کی موت واقع ہوگئی جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میںکیس درج کر لی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کس طرح سے دھماکہ پیش آیا ۔ انہوںنے حادثے کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کو جاننے کی کوششیں جاری ہے ۔
Comments are closed.