کورونا وائرس کے کیسوں میں لگاتار اضافہ ؛ بڈگام کے چھ علاقوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیا گیا

سرینگر/28اپریل: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت اور کیسوں میں بڑھتے اضافہ کے پیش نظر وسطی ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے چھ علاقوں کو کنٹن منٹ زون قرار دیا ہے جبک لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ واضح کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل کریں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر خاص کر وادی میں کورونا وائرس کے کیسوںمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ جس کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ادھر وسطی ضلع بڈگام میںبھی کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع انتظامیہ نے چھ علاقوں کو کنٹین منٹ زون قرار دیکر وہاں بند شیں عائد کی جبکہ لوگوں کو ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کی اپیل کی گئی ۔ اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق جن چھ علاقوں کو اس زمرے میںلایا گیا ہے ان میں واڈون،شولی پورہ،اومپورہ،کیسرمولہ،وٹکالو اور سی سی پورہ شامل ہیں۔ضلع انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کریں۔انتظامیہ نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔قابل ذکر ہے کہ بڈگام ضلع میں کورونا مثبت کیسوں کی تعداد9994ہے جبکہ ضلع میں ابھی تک130افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

Comments are closed.