ڈی آئی جی جنوبی کشمیرنے ضلع شوپیاں کا دورہ ؛ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ ، سیکورٹی گریڈ کو مضبوط بنانے پر دیا زور

سرینگر/28اپریل: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر رینج اننت ناگ شری عبد الجبار(آئی پی ایس) نے آج ضلع شوپیاں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کا ، انسداد عسکری کارروائیوں کا اور، کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات اور دیگر جرائم کے کاموں کا جائزہ لیا۔سی این آئی کے مطابق دورے کے دوران ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کی زیرصدارت ایس ایس پی شوپیاں اور ضلعی پولیس شوپیان کے دیگر افسران سے ملاقی ہوئی اور ضلع میں مجموعی طور پر امن کی بحالی کے لئے کیے گئے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی شوپیاں امرتپال سنگھ(آئی پی ایس) نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کو ضلع کے سیکورٹی منظرنامے کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور انسداد عسکریت کارروائیوں ، امن و امان کی دیکھ بھال ، منشیات کے لعنت کے خاتمہ کے لئے اقدامات اورحکومت کی طرف سے وبائی مرض کی بیماری COVID-19 پر قابو پانے کے لئے جاری کئے گئے ہدایات پر عمل درآمد سمیت ضلع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لئے اپنے علاقوں کی جنرل سیکورٹی گرڈ کو مستحکم کریں اور ان کے نتیجے تک پہنچنے کے لئے پیشہ ورانہ انداز میں مقدمات کی جلد تحقیقات کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ضلع میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں شوپیاں پولیس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Comments are closed.