ہب ڈانگرپورہ میں دن دھاڑے خونخوار ریچھ نمودار ؛ 40سالہ شہری پر حملہ کرکے اسکو شدید طور پر زخمی کر دیا

سرینگر/28اپریل: شمالی کشمیر کے ہب ڈانگر پورہ علاقے میں دن دھاڑے خونخوار ریچھ کے حملے میں 40سالہ شہری زخمی ہو گیا ۔ ادھر جنگلی جانوروں کی موجودگی سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دو ڑ گئی ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے ہب ڈانگر پورہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب علاقے میں 40سالہ شہری ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خونخوار ریچھ نے عبد السلام ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ہب ڈانگر پورہ سوپور پر نے اس وقت حملہ کیا جب وہ نالہ پہرو کے کنارے جارہا تھا۔ڈار ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے سب ضلع اسپتال سوپور لیجایا گیا جہاں سے اسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ گھروں سے باہر نکلنے میںخوف محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوںنے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جنگلی جانوروں کو قابو میںکرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ مقامی آبادی کو پریشانی سے نجات مل سکیں۔

Comments are closed.