بڈگام میں غیر قانونی کان کنی کا معاملہ ؛ پولیس نے مزید 9افراد کو کیا گرفتار، 04گاڑیاں ضبط
سرینگر/28اپریل: بڈگام پولیس نے 09افراد کو گرفتار کیا جو مٹی کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل میں ملوث پائے گئے تھے۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن خانصاب اور پولیس اسٹیشن بیروہ کی پولیس پارٹی نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے بیروہ میں گنڈوہ علاقے اور خانصاب میں شالی گنگا علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران 04 گاڑیاں اور 9افراد کو مٹی کی غیر قانونی کھدائی میں ملوث پانے میں ضبط کیا۔پولیس اسٹیشن کانصاب کے دائرے اختیار میں جو افراد گرفتار ہوئے ان کی شناخت فیاض احمد ملک ولد محمد یوسف، بشیر احمد بٹ ولد محمد اسماعیل بٹ، بشیر احمد میر ولد غلام نبی میر،محمد الطاف بٹ ولد فتح محمدبٹ،اورمحمد اشرف ملک ولد خالق ملک تمام ساکنان دریگام خانصاحب کے بطو ر ہوئی ہے اور جو پولیس اسٹیشن بیروہ کے دائرے اختیار میں گرفتار ہوئے ان کی شناخت عبد المجید ڈار ولد محمد سلطان ڈارساکن بیروہ، فاروق احمد ڈار ولد غلام قادر ڈارساکن آریوہ،عبد المجید شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن گونڈی پورہ،اورعبد الرشید وانی ولد غلام محمدوانی ساکن بیروہ کے بطو ر ہوئی ہے۔پولیس اسٹیشن خانصاب اور پولیس اسٹیشن بیروہ نے اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر 61/2021 اور 53/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیاہے ۔
Comments are closed.