کولگام اور کشتواڑ میں حزب کی دو کمین گاہیں تباہ ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

نٹی پورہ سرینگر میں محاصرہ ، گھرگھرکی تلاشیاں اور مکینوں سے کی گئی پوچھ تاچھ

سرینگر/26اپریل: جنوبی ضلع کولگام کے منزگام اور کشواڑ میں سیکورٹی فورسز نے عسکری تنظیم حزب کی دو کمین گاہوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر نٹی پورہ سرینگر میں فوج و جموںکشمیر پولیس نے سوموار کو تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری نہیںہوئی ۔ سی این آئی نمائندے نے کولگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد منزگام علاقے میں تلاشیاں لی جس دوران وہاں جنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ کمین گاہ رام کھان جنگلات سے برآمد کر لی گئی اور کمین گاہ سے کچھ اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جنگلات میں تلاشیا ں لی گئی جس دوران وہاں سے جنگجوئوں کی کمین گاہ کو تباہ کر دیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ کمین گاہ سے کچھ اسلحہ بر آمد کر لیا گیا جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں ایک ایل ایم جی ، ایک پیکا بندوق ، دو ہینڈ گرینیڈ اور دگولیوںکے کچھ روانڈ بر آمد کر لیں گئے ہیں۔اسی دوران کشواڑہ کے جنگلات میں بھی سیکورٹی فورسز نے جنگجوئوںکی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جس دوران کمین گاہ سے دو چینی ساخت کے پستول اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ ادھر سوموار کے بعد دوپہر سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے نٹی پورہ سرینگر کے علاقے کا محاصرہ کرکے وہاںتلاشی کارورائیاں عمل میںلائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گھر گھر کی تلاشیاں عمل میںلائی جبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسزنے گھر گھر تلاشیاں عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کی گئی ہے ۔ جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔

Comments are closed.