34گھنٹوں کے کورونا کرفیو کے بعد وادی میںمعمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی

50فیصدی دکانیں کھلنے کے حکمنامہ پر مکمل عملدر آمد ، سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بحال

سرینگر/26اپریل: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے چلتے 34گھنٹوں کے کورونا کرفیو کے بعد وادی کشمیر میں دوبارہ معمول کی زندگی پٹری پر لوٹ آئی تاہم 50فیصدی دکانیں کھولنے کے احکامات پر عملدر آمد کے بیچ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہوئی اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمد رفت بھی جاری رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے سنیچروار کو اعلان کیا تھا کہ سنیچروار کی شام سے سوموار کی صبح چھ بجے تک جموں کشمیر کے تمام علاقوں میں کورونا کرفیو رہے گا ، سرکاری اعلان پر وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میںبھی کورونا کوفیو کے سختی سے نفاذ سے وادی کشمیر میں اتوار کے روز معمول کی زندگی بر ی طرح ٹھپ ہو کر رہ گئی جبکہ سڑکیںسنسان اور ویران نظر آ رہی تھی جبکہ تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔ سوموار کی صبح سے ہی بازاروں میں رونق دوبارہ لوٹ آئی جبکہ تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بحا ل ہوئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے واضح کردیا 50فیصدی دکانوں کو کھولنے کے عمل پر مکمل طور پر عملدر آمد رہا ۔ کرنا سے قاضی گنڈ تک سوموار کو معمول کی زندگی دوبارہ بحال ہوئی اور دکانیں کھلنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی دیکھنے کو ملی ۔ ادھر کورونا وائرس کے برھتے معاملات کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر جاری ہے تاہم لوگوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدر آمد ہونے کے علاوہ ماسک کا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ بازاروں میںلوگ ماسک لگائے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

Comments are closed.