کووڈ کی دوسری لہر ، انڈور اسٹیڈیم سرینگر سمیت دیگر کئی مقامات کووڈ سنیٹر میں منتقل / حنیف بلکی
سنیٹروں میں وافر مقدار میں بیڈس کے ساتھ ساتھ آکسیجن سہولیات دستیاب ہونگی
سرینگر/26اپریل: جموں کشمیر میںکورونا وائرس کی دوسری لہر میں اضافہ کے بیچ سرینگر انتظامیہ نے انڈور اسٹیڈیم میں کووڈ سنیٹر قائم کیا ۔ادھر اے ڈی سی سرینگر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کئی کووڈ سنیٹروں کا قیام عمل میںلایا جا رہا ہے جن میں آکسیجن اور دیگر سہولیات دستیاب ہو ں گی ۔سی این آئی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ سرینگر متحرک ہو گئی ہے اور بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرینگر کے انڈور سپورٹس اسٹیڈیم کو وڈ سنیٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سرینگر میں مثبت معاملات میں آئے روز اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈور اسٹیڈیم کو کووڈ سنیٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر ایڈیشنل ڈپیٹی کمشنر سرینگر محمد حنیف بلکی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا علامات والے مریضوں کو ان کووڈ سنیٹروں میں رکھا جائے گا جہاں ان کیلئے تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی مختلف مقامات پر جن میں انڈور اسٹیڈیم ، صنعت نگر ، کشمیر یونیورسٹی کے زاکورہ کیمپس ، این آئی ٹی سرینگر اور حج ہاوس شامل ہے کو کوویڈ سنیٹروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بیڈس کے ساتھ ساتھ آکسیجن سہولیات بہم رکھی گئی ہے۔
Comments are closed.