سرینگر:وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت کے بعد تعلیم کے مرکزی وزیرکاٹیسٹ بھی کرونا کے سلسلے میں مثبت پایاگیا مرکزی وزیر نے اس بات کی خود تصدیق کی کہ اس کاٹیسٹ مثبت پایا گیا ۔اے پی آ ئی کے مطابق کروناوائرس کی وبائی بیماری سے لوگوں کامتاثر ہونے کا سلسلہ جا ری ۔وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکترجتندر سنگھ کاکروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تعلیم کے مرکزی وزیررمیش پوکھریال بھی کروناوائرس کی بیماری سے متاثر ہوئے اور ان کاٹیسٹ بھی مثبت پایا گیا ۔مرکزی وزیر تعلیم نے اس بات کی خود تصدیق کی کہ ان کاٹیسٹ کروناوائرس کے سلسلے میں مثبت آیاہے اور وہ کروناٹین چلے گئے ہے ۔انہوںنے کہاکہ جتنے بھی وزارت میں تعینات ملازمین یالوگ ان کے رابطے میں آ ئے ہونگے انہیں کروناٹیسٹ کرنا چاہئے ۔واضح رہے کہ پچھلے تین دنوں کے دوران سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور دو مرکزی وزیروں مرکزی وزیرتعلیم کاٹیسٹ کرونا کے سلسلے میں مثبت پایاگیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.