سرینگر : شمالی کشمیر بانڈی پورہ میں کروناوائرس کاٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ہی دوکانداروں کواپنی دوکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے گائد لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آ ئی آر درج، جبکہ 799افراد سے خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں موقعے پر ہی جرمانے کی رقم بھی وصول کی گئی ۔اے پی آ ئی کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے مختلف قصبوں میں ڈپٹی کمشنر نے احکامات صادر کئے ہے کہ دوکاندار اسی صورت میں اپنی دوکانیں کھول سکتے ہے اور کاروبار شروع کرینگے جب ان کاٹیسٹ کروناکے سلسلے میں منفی آ ئے گا ۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیرکسی بھی دوکاندار کودوکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی اور قوائدوضوابط کی خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیںکی جائیگی ۔ادھر کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد اس سے نمٹنے کے لئے سرکار کی جانب سے گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دوایف آ ئی آر پچھلے 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے ،جبکہ وادی کے مختلف قصبوں اور بڑے شہروں میں بغیر ماسک گھومنے والے اور گائڈلائن کی خلاف ورزی کرنے والے 799افراد سے 88480روپے کاجرمانہ موقعے پرہی وصول کیاگیا ۔ادھربارہمولہ میں ڈپٹی کمشنر نے شہروں قصبوں کارُخ کرنے والوں کوہدایت کی کہ وہ ایس او پیئز پرمن وعن عمل کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔وادی کے تمام شہروں قصبوں اور دیہی علاقوں میں ایس او پیئز پر عمل کرنے کے سلسلے میں بلدیاتی ادارے جموںو کشمیر پولیس حرکت میں آگئے بغیرماسک گھومنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں موقعے پر ہی جرمانے کی رقم وصول کی جارہی تھی ۔ادھرعوامی حلقوںنے بھی کہا کہ انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ ایس او پیئز پرسختی کے ساتھ عمل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.