ملن گام بانڈی پورہ میں آوارہ کتوں کی یلغار ؛ چھ افراد کوکوٹ کر شدیدطور زخمی کردیا

سرینگر: بانڈی پورہ کے مضافاتی علاقے ملن گام میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیاجب آوارہ کتوں کے جنڈ نے چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں کاٹ کر شدید طور زخمی کیا۔مقامی لوگوں نے الزام لگا یا کہ میونسپل کونسلو ںمیونسپل کمیٹی کے حدود سے آوارہ کتو ںکوگاڑیوں میں بھر کر دور دراز علاقوں میں ڈالاجارہاہے اور اب یہ آوارہ کتے وادی کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے وبال جان بن گئے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق بانڈی پورہ کے ملن گام علاقے میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب آوارہ کتوں نے نصف درجن کے قریب افراد کوکاٹ کر زخمی کردیا متاثرہ افراد کو علاج کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ پہنچادیادیاجہاں انہیں اینٹی رائبز ویکسین دیاگیا ۔مقامی لوگوں نے الزام لگا یا کہ میونسپل کونسلوں میونسپل کمیٹیوں کے حدود سے آوارہ کتوں کوگاڑیوں میں بھرکردور دراز علاقوں میں ڈالاجارہاہے اور اب یہ آوارہ کتے ان علاقوں کے لوگوں کے لئے وبال جان بنتے جارہے ہیں ۔مختلف علاقوں کے لوگوں نے سرکار کوخبردار کرتے ہوے کہاکہ آوارہ کتوں کوٹھکانے لگانے کے لئے جلدسے جلد اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر لوگوں کوسڑکوں پرآنے کیلئے مجبور ہونا پڑیگا ۔

Comments are closed.