صحت افزاء مقام یوسمرگ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی آڑ میں بے ضابطگیوں کاانکشاف؛ یوس مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کئی بروسوں سے سربراہ سے محروم
سرینگر /21اپریل/اے پی آئی صحت افزاء مقام یوس مرگ کی عظمت رفتہ شان وشوکت بحال کرنے کے سلسلے میں فراہم کی گئی رقومات کی نہ صرف بند ر بانٹ کی گئی ہے بلکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیلئے کئی برسوں سے سر براہ سے محروم ،چاڈورہ ،چرار شریف اور دوسرے قصبوں سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ یوس مرگ کے آس پاس جنگلوں میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کیاجارہاہے ۔اے پی آ ئی کواس ضمن میں ذرائع نے جوتفصیلات فراہم کی ہے ان کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں معروف صحت افزاء مقام یوسمرگ کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے ضمن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے پچھلے کئی برسوں سے صحت افزاء مقام یوسمرگ کی عظمت رفتہ کیلئے سرکار کی جانب سے فراہم کی گئی رقومات کاایک بڑا حصہ غیر تعمیرساتی سرگرمیوں پر خرچ کیاگیا ہے ،جبکہ یوس مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کئی برسوں سے سربراہ کے بغیرکام کررہی ہے ۔یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے صحت افزاء مقام کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کی ضمن میں سنجیدگی کامظاہر اہ نہیںکیاہے ۔ادھرچاڈورہ چرار شریف ورآس پاس کے علاقوں سے نکلنے والے کوڑا کرکٹ کویوس مرغ کے قریبی جنگلوں میں ڈالاجارہاہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔
Comments are closed.