سپریم کورٹ آ ف انڈیا کی جانب سے مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے لئے خصوصی ہدایت
سرکار ایک ماہ کے اندر اند اعتراض پیش کرے سی ا ٓئی بی چھ ہفتوں کے اندراندر اپناکام مکمل کریں
سرینگر /21اپریل/اے پی آئی سپریم کورٹ آ ف انڈیا نے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہائی کورٹ میں خالی ججوں کی اسامیوں کوپرُ کرنے کے سلسلے میں ایک ماہ تک اپنے اعتراضات پیش کرے، جبکہ آ ئی بی چھ ہفتوں کے اندر اند راپنے کام کومکمل کریں ۔سپریم کورٹ آ ف انڈیا کے سبقدوش ہونے والے چیف جسٹس نے جاتے جاتے مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کیخلاف تیور سخت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہائی کورٹ میں ججوں کی اسامیوں کوپرُکرنے کے سلسلے میں وہ اپنا نقطہ نگاہ واضح کر دے بصورت دیگر سپریم کورٹ آ ف انڈیا ججوں کی تعیناتی کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے پرمجبور ہوگی ۔سپریم کورٹ آ ف انڈیاکے ڈویژن بینج کے سامنے دائر کی گئی شنوائی کے دوران اگر چہ ایڈوکیٹ جنرل نے تمام دلائل اور خاکہ پیش کیاتاہم سپریم کورٹ آ ف انڈیاکے چیف جسٹس نے جموں کشمیر انتظامیہ اور مرکزی انتظامیہ کوایک ماہ کے اندر اندر اپنے اعتراضا ت کے سامنے پیش کرنے کی ہدا یت کی ،جبکہ سپریم کورٹ آ ف انڈیا نے آ ئی بی کوبھی چھ ہفتوں کے اندر اندر اپنی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ میں ججوں کی کئی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں جنہیں پرکرنے کے سلسلے میںاقدامات اٹھانے کے لئے سپرم کورٹ آف انڈیا نے اپنی سنجیدگی کا مظاہراہ کیا۔
Comments are closed.