رواں برس کے دو ماہ کے دوران 720ٹریک حادثات رونماء 87جانیں ضائع 920زخمی

خستہ حال سڑکوں کے سلسلے میں سرکار خاموش ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری

سرینگر : مرکزی زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کی شاہراہیں لہولہو ہونے کاسلسلہ جاری رواں برس کے دو ماہ کے دوران 730ٹریفک حادثات رونماء 87جانیں ضائع 920افراد زخمی ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کاسلسلہ عروج پر خستہ حال سڑکیں لوگوں کامقدر بن چکی ہے ۔جموں وکشمیر میں ٹرانسپورٹ پالسی کا قیام عمل میں لانے کے سلسلے میں کئے جانے والے دعوے بے بنیاد اور کھوکھلے ثابت ہورہے ہے سمارٹ سیٹیو ں کاقیام عمل میں لانے کے لئے باضابطہ طور پر رقومات مختص کی گئی ہے اورادارو ںکوبھی متحرک رہنے کی تلقین کی گئی تاہم سرمائی اورگرمائی راجدھانیوں کے علاوہ بڑے شہروں قصبوں کی سڑکیں گلیوں میں تبدیل ہورہی ہے اور ٹریفک حادثات نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر کی سڑکیں لہولہان ہونے کا سلسلہ جاری جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کے بجائے زیادہ جانیئں ٹریفک حادثا ت کے دوران ضائع ہورہی ہے اور ہرسال اعداد شمار کے مطابق 3-5ہزار جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہو رہی ہے اور پچھلے 5برسوں کے دوران 12ہزا رکے قریب افراد کی جانیں ضا ئع ہوئی ہے رواں برس کے دو ماہ کے دوران جواعداد شمار سامنے اْ ئے ہیں ان کے مطابق 730ٹریفک حٓدثات مرکزی زیرانتظام علاقے میں رونماء ہوئیں 87افراد کی جانیں ضائع ہوئیں 920افراد زخمی ہوئیں ۔جنوری کے مہینے میں 341سڑک حادثات رونماء ہوئے 33افراد لقمہ اجل ہویئں اور 432زخمی ہوئیں۔فروری میں 384سڑک حادثات رونماء ہوئے 20 کی جانیں ضائع ہوئی 480زخمی ہویئں ۔مرکزی زیرانتظام علاقے میں ملی ٹینسی سے زیادہ ٹریفک حادثات کے دوران جانیں ضائع ہورہی ہے اور پچھلے 5برسوں کے دوران 12ہزا رافراد ٹریفک حادثات میں مارے گئے جموں کشمیرسرکا رکی جانب سے بار بار دعوے کئے جاتے ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی تاہم رواں برس کے دو ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث 87افراد کی جانیں ضائع ہوئی ۔

Comments are closed.